+

Ubqari Rohani Phakki Price in Pakistan

Today on 11 Dec, 2024 Ubqari Rohani Phakki price in Pakistan is Rs. 150. You can find detailed specifications and compare prices from various merchants across Pakistani cities like Karachi, Lahore, and Islamabad.

image
Our Price: Rs. 150 -0%
Brand: M.T.R Trader (336812038)
Category: Oil & Ghee
Reviews: (0)
Availability: In Stock
Shipping: 1 - 8 Business Days (in Pakistan)
Return : Free return under conditions
Trusted Seller
Seller Price Services Action
Rs. 150
img Free return under conditions
img 1 - 8 Business Days
Buy Now

وحانی پھکی اسم اعظم کے خصوصی دم اور برکت سے مزین سینکڑوں قیمتی جڑی بوٹیوں کا بہترین پائوڈر 70 سے زائد لاعلاج بیماریوں کا آزمودہ علاج ہے۔ اس روحانی و جسمانی پھکی کی حقیقت دراصل یوں ہے کہ جب سے کلینک شروع کیا ہے الحمدللہ اس دن سے نیک صالح لوگوں کے علاج کیلئے کوشش ہوتی ہے کہ مفت کیا جائے۔ ان میں طلباء، فقراء، علماء، نیک صالح درویش لوگوں کو قیمتی سے قیمتی ادویات مفت یا قدر کرنے کیلئے معقول پیسوں سے دی جاتی ہیں۔ ان نیک صالح لوگوں کیلئے 500 سے زائد قیمتی و نایاب جڑی بوٹیوں کا ایک ایسا نسخہ ترتیب دیا جو کہ اتنی جڑی بوٹیاں اکٹھی کرنے، ان کو ترتیب دینے اور کافی مشقتوں کے بعد سال بھر کی محنت سے تیار ہوتا ہے اور کئی سو کلو تیار ہوتا ہے اور الحمدللہ کئی سالوں سے مسلسل تیار ہو رہی ہے۔ اب دل میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پانچ سو جڑی بوٹیاں کیوں ڈالی گئیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ 1984ء سے روحانی دنیا سے وابستگی ہوئی اور اللہ والوں کی جوتیاں سیدھی کرنے کی کوشش کی ہے۔ شروع سے اپنا مزاج بھی اور اللہ والوں کی تربیت بھی یہ تھی کہ نیک، صالح، متقی لوگوں کی بندہ سے اللہ پاک خدمت لے۔ اس نیک نیتی اور اخلاص کی برکت کی بدولت ایسا نسخہ جو روحانی و جسمانی کمزوریوں کو دور کرے، بیماریوں کو شفاء میں بدل دے، بے سکونی کو سکون میں بدل دے مانگا تو حکم ہوا کہ ایسا نسخہ بنائو جس میں تمام نبوی جڑی بوٹیاں اور اپنے علاقے کی جڑی بوٹیاں، کیونکہ انسان نے سب سے پہلا قدم جب روئے زمین پر رکھا تو درختوں نے لہلہا کر نباتات نے جھوم کر اور برگ و گل نے مسکرا کر انسان کا پرجوش استقبال کیا۔ اللہ نے چپے چپے پر نباتات پیدا کر دیئے اور انسان کی غذا اور دوا کا اہتمام کر دیا اور انسان نے چین محسوس کیا۔ وہ آغوش فطرت میں آ چکا تھا، درخت اس کی غذا کا سامان بنے اور نباتات اور گل و برگ اس کے درد کا داماں بنے۔ انسان کی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ حتی الامکان دائرہ فطرت، قدرتی علاج سے باہر نہ جائے اور نباتات سے اپنے علاج معالجے کا سامان کرے یعنی اللہ پاک نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی شفاء نہ بنائی ہو اور شفاء بھی اللہ پاک نے جڑی بوٹیوں میں رکھی ہے۔ آج زمانہ ترقی کر گیا ہے۔ اس لئے کسی کی نظر جڑی بوٹیوں پر نہیں جاتی۔ اس لئے ان نعمتوں کی قدر دانی کی صورت میں روحانی پھکی جیسا نایاب اور انمول نسخہ وجود میں آیا۔ روحانی پھکی سے لوگ اتنے مستفید ہوئے کہ اس روحانی پھکی کا چرچا بیرون ملک تک جاپہنچا اور کئی بیرون ملک کے صاحب علم اور نیک صالح علماء حضرات بھی علاج کیلئے تشریف لائے اور دوائی لے گئے۔ اس پھکی کے کمال کا اشارہ ہوا کہ یہ پھکی جسمانی فوائد کے ساتھ ساتھ روحانی فوائد سے بھی مزین ہے۔ اس کے فوائد ہر مرض حتی کہ وہ مرض جو کسی دوائی سے نہ جاتا ہو، مریض ہسپتالوں سے ڈاکٹروں سے قیمتی اعلیٰ نسخوں سے اندرون بیرون ملک پھر کر تھک ہار کر گھر آ بیٹھے ہوں اور موت کی انتظار کر رہے ہوں ایسے مایوس مریضوں کو یہ روحانی پھکی نئی زندگی کی راہ دے گی۔ شفاء کا موجب بنے گی۔ تب سے یہ روحانی پھکی اتنی مشہور ہوئی کہ ہر گھر کے ہر فرد کی ضرورت بنی۔ طالب علم، استاد، کاریگر، ڈاکٹر، آفیسر، مزدور، بوڑھے، بچے، خواتین امیر غریب سب کے سب اس سے مستفید ہوئے چونکہ یہ قیمتی روحانی پھکی شروع سے ہی ہدیۃً دی جاتی رہی ہے اس لیے ہر مایوس لاعلاج بیماریوں کیلئے اور ہر فرد کو فائدہ دینے کیلئے اس روحانی پھکی کو فی سبیل اللہ دینے کا اشارہ ہوا۔ اس لئے روحانی پھکی ہر خاص و عام کو ہدیۃً پیش کی جا رہی ہے تاکہ اس روحانی پھکی کا فائدہ ہر کس و ناکس کو پہنچے۔جب مرض مرگ بن جائے:آج کل گندے علم، سفلی علم، جادوٹونے کی ناروا حرکتیں گلی در گلی اور خانہ درخانہ بازاروں میں ہر کونے کونے پر بکھری ہوئی عام ہیں۔ عامل و کالے جادو والوں سے لوگوں کی زندگیاں اجڑ گئی ہیں۔ گھر قبرستان بن گئے ہیں۔ لوگ پریشان حال پھر رہے ہیں اور بیماری کے نام پر لوگ بستر مرگ پر پڑے ہیں۔ قیمتی سے قیمتی ادویات کھا کھا کر لوگ تھک ہار کر مایوس پڑے ہیں۔ یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ انسان کا جسم کشیف اسباب ظاہرہ سے متاثر ہو کر حد اعتدال سے نکل جاتا ہے۔ اسی طرح اس کی روحانی لطافت بھی کچھ غیر محسوس اور غلط قوتوں کی زد میں آ کر مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ نیز یہ دنیا عالم اسباب ہے مگر ایسا ہوتا ہے کہ انسان اپنی صحت میں کامیابی کیلئے بے پناہ وسائل استعمال کرنے کے باوجود ناکام رہتا ہے۔ اس لئے حصول صحت اور جملہ مقاصد کی کامیابی کیلئے روحانی طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان تمام بدترین پریشانیوں اور مشکلات کیلئے جس کو بھی روحانی پھکی استعمال کرائی گئی حیرت انگیز فائدہ ہوا۔ جادو وغیرہ ٹوٹ گیا کیونکہ اس پھکی کو روحانی طاقت حاصل ہے، اسم اعظم سے دم کی ہوئی پھکی موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے بس یقین کامل ہونا

Relevent Products
View All

Recently Viewed Products:

Reviews & Comments

Your Comment:
Your Name:
City Name:
Rating:

Ubqari Rohani Phakki product falls under the Oil & Ghee category with 0 user reviews. While considering your purchase, take advantage of the opportunity to explore other Oil & Ghee collections available to suit your personal taste or requirements.

Please Note: The color shade or photo of the Product may vary slightly from the actual items due to various types of lightings and flash used while photo shoot.